سرینگر//صفاکدل میں آگ کے ایک واقعہ میں تین منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔جمعہ کوبارہ بجے محمد شفع وانی ولد محمد سلطان کے مکان کی تیسری منزل سے آگ ظاہر ہوئی جس نے پورے مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی 6گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایاگیا۔ آگ کے واقعہ میں مکان میں موجود مال و اسباب راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے جبکہ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔