ٹنگمرگ//شیخ پورہ کنزر کے دو چچیرے بھائیوں کی لاشیں صدر اسپتال سرینگر کے قریب گاڑی سے پر اسرار طور برآمد ہونے کیخلاف لوگوں کی بڑی تعداد نے سرینگر گلمرگ شاہراہ پر دھرنا دے کر تحقیقات کرنے کی مانگ کی ہے۔ شیخ پورہ کنزر کے دو چچیر ے بھائی 32سالہ شاہد احمد قادری ولد فیاض احمد قادری اور29سالہ محسن قادری ولد محمد مقبول قادری جمعرات 4بجے نجی گاڑی زیر نمبر up16bm7383 میں سرینگر کے لیے روانہ ہوگئے اور جمعہ کو دونوں کی لاشیں گاڑی سے پراسرار حالت میں برآمد کی گئیں۔ جوں ہی ان کی لاشیں دھوبی ون لائی گی تو وہاں کہرام مچ گیا اور جس کے ساتھ ہی وہاں بازار بند ہوگیا اور لوگوں کے ایک جم غفیر نے سرینگر گلمرگ شاہراہ پر دھرنا دیکر قاتلوں کو پیش کرنے کا مطالبہ کیا ۔ لواحقین کو شبہ ہے کہ دونوں چچیرے بھائیوں کا قتل کیاگیا ہے۔ محسن قادری کے والد محمد مقبول قادری کو صدر اسپتال کے نزدیک میڈیکل شاپ ہے جبکہ شاہد قادری بھی پیشے سے میڈیکل سے وابستہ ہے۔ادھر لواحقین نے دونوں کی پرسرار موت پر قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے لاشیں اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے سب ضلع اسپتال ٹنگمرگ پہنچائیں۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ دونوں چچہرے بھائیوں کی موت کن حالات میں واقع ہوئی ۔معلوم ہواھے کہ دو نوںمہلوکین مرحوم ایڈوکیٹ بابر قادری کے قریبی رشتہ دار تھے ۔