عظمیٰ نیوزڈیسک
تہران//ایران کے سرکاری میڈیا نے تفتیش کاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پہاڑ پر گرنے کے فوری بعد آگ لگی اور اس کو نشانہ بنائے جانے کی کوئی نشانی نہیں ملی۔جمعرات کو رات گئے سرکاری ٹی وی پر حادثے کی تفتیش کے انچارچ ایرانی افواج کے جنرل سٹاف کی جانب سے جاری بیان پڑھا گیا۔حادثے کے بعد اس پہلے بیان میں تفتیش کاروں نے کسی پر بھی الزام نہیں لگایا تاہم کہا گیا ہے کہ مزید تفصیلات تحقیقات آگے بڑھنے پر جاری کی جائیں گی۔