ریو ڈی جنیرو/برازیل کے معروف فٹبالر نیمار نے پیر کے روز اپنی دائیں ٹانگ کے پنڈلی کے پٹھے میں آنے والے گریڈ ٹو اسٹرین (پٹھوں کے کھچاؤ) سے صحت یابی کی پیش رفت جانچ کے لئے نئے طبی معائنے کروائے ۔برازیلی میڈیا کے مطابق 34 سالہ نیمار مراکش کے خلاف ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے ، جو 1-1 سے برابر رہا تھا، اور وہ اب بھی انفرادی طور پر ٹریننگ کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان معائنوں کا مقصد یہ جاننا ہے کہ سانتوس کے اس اسٹار فارورڈ کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ باقاعدہ ٹریننگ دوبارہ شروع کرنا کب ممکن ہوگا۔برازیل کے لیے 128 بین الاقوامی میچوں میں 79 گول کرنے والے اور ملک کے سب سے زیادہ گول اسکورر نیمار اکتوبر 2023 میں گھٹنے کے اینٹیریئر کروشی ایٹ لیگامینٹ (اے سی ایل) کی شدید چوٹ کے بعد سے قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے ہیں۔ اس دوران انہیں کئی دیگر انجریز کا بھی سامنا کرنا پڑا، جن میں مئی میں سانتوس کی جانب سے کھیلتے ہوئے پنڈلی کی چوٹ بھی شامل ہے ۔برازیل اپنے گروپ سی کے اگلے ورلڈ کپ میچز 20 جون کو فلاڈیلفیا میں ہیٹی اور 24 جون کو میامی میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔