یواین آئی
نئی دہلی// جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا ہے کہ جل جیون مشن کے ذریعے لاکھوں بچوں کی جانیں بچائی جا رہی ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کی اس دور رس سوچ سے ملک کے شہریوں کو صحت مند اور خوشحال بنایا ہے۔ شیخاوت نے ‘ہر گھر تک نل کا پانی’ اسکیم کو ملک کے شہریوں کے لیے صحت اور خوشحالی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عام لوگوں کے فائدے کے لیے ایک بہت ہی کامیاب اسکیم ہے اور اس سے ملک کے کروڑوں لوگوں کو فائدہ ہوگا۔مرکزی وزیر نے ٹویٹر پر کہاکہ “جل جیون مشن کے ذریعے ہر سال 1.36 لاکھ بچوں کی زندگیاں بچائی جا رہی ہیں۔ یہ حقیقت نوبل انعام یافتہ مائیکل کریمر نے بتائی ہے۔ ’ہر گھر جل‘ کا نعرہ ہر گھر میں لاگو کیا جا رہا ہے۔واضح رہ کہ قومی آبی مشن، آبی وسائل، دریائی ترقی اور جل شکتی کی وزارت کے محکمہ گنگا کی بحالی نے آج یہاں مہرولی کے جھاز محل کے شمسی تالاب میں ‘جل اتہاس اتسو’ کا انعقاد کیا جس کے مقصد سے عوام میں بیداری کو بڑھانا ہے۔ آبی ورثے کی جگہوں کا تحفظ، عوام میں ملکیت کا احساس پیدا کرنے، سیاحت کو فروغ دینے اور اس طرح کے ورثے کے ڈھانچے کی تزئین و آرائش کے لیے یہ عظیم الشان تقریب 15 سے 30 نومبر تک ملک کے مختلف اضلاع میں 75 ‘نیچرل واٹر ہیریٹیج اسٹریکچرز’ میں منائے جانے والے “واٹر ہیریٹیج فورٹائٹ” کے اختتام کی نشاندہی کرتی ہے۔