سرینگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ ،پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی، اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری،جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جی اے میر،پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم محمد یاسین اور سی پی آئی ایم کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے شیوراتری کے موقع پر پنڈت برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جموں کشمیر میں امن اور خوشحالی کی دعا کی ہے۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جموں کشمیر کے عوام بالخصوص پنڈت برادری کو مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں اس تہوار کو صدیوں سے سبھی لوگ مل جل کر مناتے آئے ہیں اور اخوت اور بھائی چارہ کی مثال زندہ رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار جموں کشمیر میں امن، بھائی چارہ اور خوشحالی کی نوید لیکر آئے گا۔محبوبہ مفتی نے پنڈت برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اس تہوار کو ’ہیرتھ ‘ کے نام سے جاناجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تہوار کو ہمیشہ یہاں جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔انہوں نیامید ظاہر کی کہ یہ تہوار خوشحالی کی نوید لیکر آئے گا۔اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے عوام بالخصوص ملک بھر میں رہائش پذیر کشمیری پنڈت برادری کوشیوراتری کے مقدس موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔ بخاری نے کہا ہے کہ شیوراتری کا جموں وکشمیر کی تاریخ، تمدن اور معاشرہ میں ایک خاص اہمیت ہے۔ جموں وکشمیر میں شیوراتری جو ش وخروش کے ساتھ منائی جاتی ہے جوکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’میں ہند براداری بالخصوص پنڈت طبقہ کو اِس موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا گوہوں کہ یہ دن ہمارے خطہ میں امن، خوشخالی اور ترقی کی نوید لیکر آئے۔پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم یاسین نے ہندو برادری خاصکر کشمیری پنڈتوں کو شیوراتری پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ حکیم یاسین نے جموں وکشمیر میں امن اور خوشحالی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی تہواربھائی چارہ اور امن و شانتی کا پیغام دیتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ جموں وکشمیر میں مختلف مذاہب کے لوگ اپنے منفرد مذہبی تہوار مل جھل کرصدیوں سے مناتے آرہے ہیں۔پی ڈی ایف چیئرمین نے کہا کہ اس بات کو کشمیر میں امن اور خوشحالی کی بحالی کے تئیں ایک نیک شگون سے تعبیر کیا جانا چاہئے۔سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے پنڈت برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امد ظاہر کی کہ یہ تہوار امن اور خوشھالی کی نوید لیکر آئے گا۔پی ڈی پی کی سینئر خاتون لیڈر آسیہ نقاش نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کرتے ہوئے کشمیری پنڈتوں کیلئے ندرو اور مچھلیاں دستیاب رکھنے پر زور دیا۔