عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //شوپیان ضلع میں ایک چونکا دینے والے واقعے میں ایک 12 دن کے شیر خوار کو مبینہ طور پر زائد المعیاد دوائی دی گئی، جس سے بچہ پریشانی میں پڑ گیا ۔ اس واقعہ نے محکمہ صحت کی شفافیت پر بڑا سوال اٹھایا ہے ۔ بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹر کے نسخے پر دوا قریبی میڈیکل شاپ سے خریدی تھی لیکن اس پر چھپی ہوئی تاریخ کو چیک کرنے میں ناکام رہے۔ یہ معلوم نہیں تھا کہ دوا ختم ہو گئی ہے، انہوں نے اسے اپنے نو زائد بچے کو دیا جس کے بعد بچے کی آنکھ میں درد بڑھ گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ دوسرے دن اسے دکان سے دوبارہ دوائی لانے گیا تو انہوں نے دیکھا کہ دوائی کی معیاد پہلے ہی ختم ہو چکی تھی ۔مقامی لوگوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ایسے عمل پر نظر رکھنے والے افسران زمین سے غائب ہیں۔ عوامی غم و غصے کے پیش نظر حکام نے کیمسٹ کی دکان کو سیل کر دیا (سی این آئی)