فیاض بخاری
بارہمولہ//شیری نارواو بارہمولہ میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے ۔گزشتہ کئی ہفتوں سے لوگ یہاںایل پی جی سلنڈر کیلئے دردر بھٹک رہے ہیں۔ صارفین کوگیس سلنڈروں کے حصول کیلئے صبح سویرے گھروں سے نکل کرلمبی لمبی قطاروں میں منتظر رہنا پڑتا ہے اور اکثر ناکام ہی لوٹنا پڑتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ خواتین اور بزرگوں کو بھی اس طرح کے مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اس سلسلے میںفوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور شیڈول کے مطابق سپلائی بحال کی جائے تاکہ انہیں مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک ضلع میںاس مسئلے پر کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جبکہ عوامی بے چینی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔