عظمیٰ نیوز سروس
ممبئی// امریکہ اور ایران کے بیچ مشرق وسطی میں جاری جنگ کو روکنے اور امن معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کی وجہ سے پیر کے روز ابتدائی تجارت میں اسٹاک مارکیٹس میں تیزی سے گراوٹ درج کی گئی۔ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے بازاروں میں بھاری گراوٹ دیکھی گئی۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کی تازہ ترین امن تجویز پر ایران کے ردعمل کو “مکمل طور پر ناقابل قبول” قرار دیا، جس سے فوری طور پر سفارتی پیش رفت کی امیدیں ختم ہوتی نظر آئیں۔ 30 حصص والا بی ایس ای سینسیکس ابتدائی تجارت میں 845.68پوائنٹس گر کر 6,482.51 پر آگیا۔ این ایس ای کا 50 حصص والا نفٹی 237.90 پوائنٹس گر کر 23,936.85پر آگیا۔ سینسیکس کے 30اسٹاکس میں، ٹائٹن، انٹر گلوب ایوی ایشن، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ایٹرنل، بھارتی ایئرٹیل، اور مہندرا اینڈ مہندرا سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔