ممبئی/یو این آئی/ عالمی منڈی میں گراوٹ کے دباؤ میں مقامی سطح پر سرمایہ کاروں کی طرف سے ہمہ جہت فروخت کے باعث اسٹاک مارکیٹ لگاتار دوسرے دن مندی کے ساتھ بند ہوئی۔بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 528.28 پوائنٹس گر کر 77,620.21 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 162.45 پوائنٹس گر کر 23,526.50 پوائنٹس پر آگیا۔ اس کے علاوہ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی زبردست فروخت ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.96فیصد گر کر 45,203.34 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.17 فیصد گر کر 54,021.00 پوائنٹس پر آ گیا۔