ممبئی/یو این آئی/خوردہ افراط زر کے اعداد و شمار کے جاری ہونے سے پہلے جو امریکہ میں مانیٹری پالیسی کو متاثر کرے گا، عالمی منڈی میں کل ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر یوٹیلٹیز، پاور، رئیلٹی، آئی ٹی، ٹیک اینڈ سروسز میں مسلسل دوسرے روز تیزی دیکھی گئی۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 224.45پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 76,724.08 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 37.15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 23,213.20پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس کے علاوہ بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں زبردست خرید و فروخت ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ0.11فیصد بڑھ کر 43,344.89 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.34 فیصد بڑھ کر 51,573.11 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔