پونچھ //ممبرقانون ساز کونسل ڈاکٹر شہناز گنائی نے سنیچر کے روز تین ایمبولینس گاڑیاں پونچھ کے ہسپتالوںکو فراہم کیں ۔ان میںسے ایک گاڑی پونچھ ، ایک سرنکوٹ اور ایک مینڈھر دی گئی ہے ۔ یہ ایمبولینس گاڑیاں موصوفہ نے اپنے حلقہ اختیاراتی فنڈز سے دیں۔اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر طارق زرگر ، چیف میڈیکل افسر پونچھ ، بلاک میڈیکل افسران و دیگرلوگ بھی موجود تھے ۔گاڑیاں فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹر گنائی نے کہاکہ سرحدی علاقوںمیں زیادہ سے زیادہ ایمبولینس گاڑیوںکی ضرورت ہے تاکہ لوگوںکو مشکل وقت میں مدد فراہم ہوسکے ۔