شہر کے بے ہنگم ٹریفک سے تجارتی سرگرمیاں اثر انداز:ٹریڈرس فیڈریشن

سرینگر//شہر کے مختلف مقامات پر آئے روز ٹریفک جام نے جہاںشہریوں کو مشکلات سے دوچار کر دیاوہیں تاجروں نے اس بے ہنگم ٹریفک کیلئے پولیس کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے صدر حاجی محمد یاسین خان نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی افر تفری کی وجہ سے تجارتی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں،بالخصوص ڈلگیٹ سے لیکر بٹہ مالو اور شہر خاص سے لیکر سیول لائنز تک تاجر اس بے ہنگم ٹریفک کے شکار بن گئے ہیں۔انہوں ے کہا’’ایک طرف بٹہ مالو کے تاجروں کو  بس اڈہ پارمپورہ منتقل کرنے سے بے روزگار بنادیا گیا ہے اور دوسری طرف اس کاروائی سے شہر کی تجارتی سرمیاں بھی منجمد ہوگئیں‘‘۔بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس متواتر اور بلا خلل ٹریفک کی آوجاہی میں ناکام ہوگئی ہے۔ فیڈریشن کے میڈیا سیکریٹری نے کہا کہ محکمہ ٹریفک کی بلا خلل نقل و حرکت کو بنائے رکھنے میں ناکام ہوا ہے ۔