شہر میں 800سمال سکیل انڈسٹرئیل یونٹ قائم

سرینگر//محکمہ صنعت وحرفت نے کل سرینگر کے پانچوں انڈسٹریل اسٹیٹس باغ علی مردان ،زینہ کوٹ،کھنموہ،زکورہ اورشالہ ٹینگ میں جانکاری پروگراموں کا انعقاد کیا۔اس موقعہ پر پرموجودہ اور نئے صنعتی یونٹ ہولڈرس موجود تھے جو کہ صنعت وحرفت اورکمرشل ٹیگزیشن ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین کے لیکچرروں سے مستفید ہوئے۔باغ علی مردان خان اسٹیٹ جو کہ ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سرینگر کے نزدیک ہے کے جنرل منیجر نے یونٹ ہولڈروں کو بتایا کہ سبسڈی اوردیگر مراعات اوراقدامات سے صنعتوں کے فروغ کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔کمرشل ٹیکزیشن محکمے کے ٹیکزیشن ماہرنے نئے جی ایس ٹی کی ادائیگی کے بارے میں یونٹ ہولڈروں کے ساتھ بات چیت کی جو کہ انڈسٹرئیل یونٹ ہولڈروں کے لئے دستیاب ہے۔ انڈسٹرئیل یونٹ ہولڈروں نے اُن مراعات کا خیر مقدم کیا جو کہ انہیں فراہم کئے جاسکتے ہیں۔باغ علی مردان میں 121صنعتی یونٹ رجسٹر ہیں جب کہ کھنموہ میںان کی تعداد161ہے۔سرینگر انڈسٹرئیل اسٹیٹ جو کہ ایک منظم سیکٹر قراردیا جاتا ہے میں 800سمال سکیل انڈسٹرئیل یونٹ کام کررہے ہیں جب کہ غیر تسلیم شعبے کے تحت ڈی آئی سی سرینگرمیں ہزاروں کی تعداد میں رجسٹر ہیں جنہیں کچھ مراعات بھی دئے جارہے ہیں۔