سرینگر//ڈپٹی کمشنر سرینگر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر وکاس کندل کی سربراہی میں محکمہ ناپ و تول ،خوراک،رسدات اورامور صارفین ،محکمہ مال ،ایس ایم سی اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے کل شہر سرینگر کے کئی علاقوںسونہ وار ،ڈلگیٹ ،لال چوک ،کوکر بازار ،کورٹ روڈ ،رعناواری ،چھانہ پورہ وغیر میں بازاروں کامعائنہ کیا۔ اس دوران متعدد دکانوں اور کاروباری اداروں کا معائنہ کیا گیا اور قصور وار دکانداروں سے 23700 روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ ٹیم نے کچھ مقامات پر دکانداروں کی طرف سے راستوں پر کھڑا کی گئی رکاوٹوں کو بھی ہٹایا ۔ٹیم نے دکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریٹ لسٹ آویزان رکھیں۔