جموں//پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سرینگر عبدالرشید ملک نے سرینگر ضلع میں وی سی سے متعلق شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرینگر حق نواز ( فون نمبر 9419026026 ) اور سرینگر ضلع کے سسٹم آفیسر ای کورٹ فہیم منظور ( فون نمبر 9419026653 ( کو نوڈل افسروں کی حیثیت سے مقرر کیا ہے ۔ اس کے علاوہ سینئر وکیل عبدالعزیز تیلی (فون نمبر 9419013409 ) کو سرینگر ضلع کیلئے منصف کا معاون نامزد کیا گیا ہے ، جو اُن عرضِ دہندگان کے معاملات میں کام کریں گے جو عدالت نہیں آ سکتے ہیں اور جو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت میں شامل نہیں ہو سکتے ہیں ۔