شوپیان// جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کا ہاکی ڈسپلن میں ماہانہ کوچنگ کیمپ سپورٹس سٹیڈیم شوپیاں میں اختتام پذیر ہوا۔ کیمپ کے لیے تقریبا 30 30 کھلاڑیوں نے اندراج کرایا تھا جس کا افتتاح سیکریٹری جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل نزہت گل نے کیا۔ کونسل کے ہاکی کوچ جوگندر سنگھ کو کیمپ کے لیے ضلع شوپیاں میں خاص طور پر تعینات کیا گیا تھا ، جو کیمپ میں موجود کھلاڑیوں میں جوش و خروش دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور انہوں نے محسوس کیا کہ کیمپ نے ٹیلنٹ کو سامنے لایا ہے۔اس موقعہ پر نزہت گل نیکہا کہیونین ٹیریٹری کے اطراف میں کوچنگ کیمپ نہ صرف پوشیدہ ٹیلنٹ کو تلاش کرنے میں مدد دے گا بلکہ جموں و کشمیر کے اسپورٹس پول میں ٹیلنٹ کو شامل کرنے کا ذریعہ بھی بن جائے گا۔