شوپیان// شوپیان ضلع میں نیشنل کانفرنس کے تنظیمی الیکشن کے دوران پارٹی کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہواجس کو قابومیں کرنے کیلئے پولیس کو مداخلت کی ضرورت پڑی۔پارٹی لیڈران شیخ محمد رفیع اور شبیر احمد کلے کے کارکنوں کے بیچ ہاتھا پائی ہوئی۔ہنگامی آرائی اس حد تک ہوئی کہ دونوں گروہوں نے آپس میں کرسیاں پھینکی۔ اس دوران ایس ایچ اوہیرپورہ کی قیادت میںپولیس نے مداخلت کی اور صورتحال پر قابو پالیا۔اس دوران شوکت حسین گنائی دوبارہ ضلع صدر منتخب ہوا۔ اسی طرح رفیق احمد اعوان بلاک صدر کیلراور سجاد احمد بٹ بلاک صدررام نگری منتخب ہوئے۔سینئر پارٹی لیڈر شیخ رفیع نے الیکشن کے دوران ہاتھا پائی کے معاملے پر بتایا کہ یہ پارٹی کا معاملہ ہے اگر کسی نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی ہے تو اسکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔