سیول //شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے کامیاب میزائل تجربات کے بعد امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے اجلاس کے بعدمشترکہ بیان جاری کر دیا گیا۔مشترکہ بیان کے مطابق شمالی کوریاکے جوہری اورمیزائل پروگرام سے متعلق خدشات شیئرکیے گئے، شمالی کوریاکوجوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے سہ فریقی تعاون پراتفاق کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریاسے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمدکرانے پربھی اتفاق کیا گیا ہے۔امریکا نے جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ آیندہ اجلاس میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات اور اشتعال انگیز سرگرمیوں پر بات چیت کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے اپنے تجربات کے دوران جوہری ہتھیار لے جانے والے میزائل کے تجربے کا دعویٰ کیا۔شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی پر ایک تصویر نشر کی گئی، جس میں میزائل کے ہدف کو نشانہ بنانے پر فوجی عہدے دار تالیاں بجارہے ہیں۔ ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا یہ میزائل ڈھائی ٹن وزن اٹھانے کے قابل ہے۔دوسری جانب امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے میزائل تجربے کو جارحیت قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی۔ بائیڈن نے ان تجربات کو عالمی قرارداد کی خلاف ورزی قرار دیا۔