شمالی ضلع بارہمولہ میں ایک ہی گھر کے چار افراد قتل کے الزام میں گرفتار

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ میں پولیس نے مرکزی ملزم سمیت چار افراد کو ایک شہری کوپیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔یہ چاروں افراد یک ہی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق پولیس نے وہ بلا بھی ضبط کیا ہے جس سے مقتول کو پیٹ کر ہلاک کیا گیا تھا۔
مارچ24کو بارہمولہ کے چکلو علاقے میں غلام دین غازی ولد عبد الغفار ایک جھگڑے کے دوران شدید زخمی ہوا تھا۔ یہ جھگڑا دو فریقوں کے درمیان زمین کو لیکر شروع ہوا تھا۔
غازی کو زخمی حالت میں جی ایم سی بارہمولہ سے سکمز منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات ہاتھ میں لی تھی۔
پولیس تحقیقات کے بعد علی محمد چھنگا ولد لال چھنگا، اس کے دو بیٹے جان محمد اور ایاز احمد کے علاوہ دختر الفت ساکنان چکلو بارہمولہ کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ایک ٹریکٹر بھی ضبط کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کو کرکٹ بلے سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کیا گیا تھاجس کو ضبط کیا گیا ہے اور باقی تحقیقات جاری ہے۔