جموں//پی جی کالج فار وومن گاندھی نگرجموں کے باٹنی شعبہ اورایکوکلب نے کمپوسٹ پرپریشن کے موضوع پرڈیمانسٹریشن پروگرام کاانعقاد کیا۔اس موقعہ پر انچارج میونسپل سالڈویسٹ منیجمنٹ انورادھاریسورس پرسن تھیں۔اس دوران انورادھا نے طالبات کو کمپوسٹ تیارکرنے اورماحول کوآلودگی سے پاک بنانے کے مختلف طریقوں کے بارے میں جانکاری دیں۔انہوں نے بچوں کے سامنے ڈیمانسٹریشن بھی پیش کی اورعملی طورپرکمپوسٹ تیارکرکے دکھایاجس سے طلباء کافی متاثرہوئے۔اس دوران تقریب میں مہامن خصوصی کالج کی پرنسپل پروفیسر(ڈاکٹر) کوشل سموترہ تھیں۔ انہوں نے باٹنی شعبہ کو بوٹینکل گارڈن میں کمپوسٹ یونٹ قائم کرنے کیلئے کاوشوں کوسراہا۔ انہوں نے پولیوشن کنٹرول بورڈ جموں کوتعاون دینے کیلئے طالبات کے جذبے کی تعریف کی۔قبل ازیں ڈاکٹرسمن بالا شرما، ایچ اوڈی شعبہ باٹنی نے پروگرام کے شرکاء کااستقبال کیااور کمپوسٹ کے فوائد کی جانکاری دی۔ انہوں نے طالبات پرگردونواح کوصاف ستھرارکھنے پرزوردیا۔ اس دوران پروگرام کی نظامت پروفیسرویرجی کول نے کی جبکہ شکریہ کے کلمات بھی موصوف نے ہی انجام دیئے۔اس موقعہ پر پروفیسر سدھانشوشرما، پروفیسر ہردیال سنگھ ، پروفیسر راجندرشرما، پروفیسر انڈیور چنیال ، پروفیسر مالابھسین، پروفیسرثانیہ حمید، پروفیسرطاہرہ فردوس ، پروفیسررینواورپروفیسرمیناکشی بھی موجودتھیں۔