شب قدر اورعید الفطر :صوبائی کمشنرنے انتظامات کاجائزہ لیا

 جموں//صوبائی کمشنرجموںہیمنت کمارشرمانے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے دوران جموں میں شب قدر اور عیدالفطر کی تقریبات کی مناسبت سے کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔انہوںنے جموں صوبہ کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو مارکیٹ چیکنگ میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔انہوںنے ناجائز منافع خوری اور ملاوٹی اشیأ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات صادر کئے۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے خوراک ،ا مور صارفین وعوامی تقسیم کاری کے ناظم نے بتایا کہ صوبہ جموں میں صارفین کو فراہم کرنے کیلئے چاول،کھانڈ اورمٹی کے علاوہ دیگر اشیأ کا وافر سٹاک موجود ہے۔صوبائی کمشنر نے جے ایم سی حکام کو بہتر صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لئے شہرمیں ناکارہ اسٹریٹ لائٹس کی فوری مرمت کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے اہم مقامات ،جہاں عید نماز کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہونے والے ہیں،میں صفائی ستھرائی کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے پر زوردیا۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنرکواشیائے ضروریہ کی قیمتوں کواعتدال میں رکھنے کیلئے خصوصی سکاڈتشکیل دینے کی بھی ہدایت دی گئی۔میٹنگ میں آئی جی پی جموں ڈاکٹرایس ڈی ایس جمولا، ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈسی اے جموں رشیداعظم انقلابی ،ڈائریکٹرہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹرگرجیت سنگھ ،اے ڈی سی جموں ارون منہاس، ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ جموں وکیل احمدبٹ ،فوڈسپلائزاینڈکنزیومرافیئرس ،لیگل میٹرالوجی ،پی ایچ ای ،پی ڈی ڈی ،انیمل ہسبنڈری ،جے ایم سی،پولیس ودیگرمحکمہ جات کے افسران بھی موجودتھے۔