شبیر خان نے سڑک کی تعمیر کا افتتاح کیا

منجا کوٹ //سابقہ وزیر اور ضلع ترقیاتی کونسل راجوری کے وائس چیئر مین شبیر احمد خان نے منجا کوٹ تحصیل میں سرحدی علاقوں کو آپس میں جوڑنے کیلئے ایک رابطہ سڑک کی تعمیر کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے موصوف نے کہاکہ تحصیل منجا کوٹ کے سرحدی علاقوں کو آپس میں جوڑنے کیلئے مذکورہ نوعیت کے پروجیکٹوں کو شروع کیاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ سرحدی علاقوں کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ اس سلسلہ میں مزید تعمیر اتی کام بھی انجام دئیے جائیں گے ۔غور طلب ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر منجا کوٹ سے سروالہ جارہی مذکورہ 6کلو میٹر سڑک لگ بھگ دو کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ہو گی ۔مقامی لوگوں و متعلقہ پنچایتی اراکین نے وائس چیئر مین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی موجود گی میں عوامی مشکلات حل ہو نگی ۔