شبانہ پروازیںسیاحتی ترقی کیلئے اہم قدم: ناظم سیاحت

سری نگر//سیاحت کے شعبے میں بہت زیادہ ضرورت کے پیش نظرسری نگر ہوائی اڈے پر رات کی پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے جو وادی کشمیر میں سفر اور تواضع کے شعبے میں خوشگوار قدم ہیں۔بنگلور سے 184 مسافروں پر مشتمل اِنڈگو ایئر لائن کی پہلی براہ راست پرواز 29مارچ کو سری نگر ہوائی اڈے پر اُتری جس کا ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو اور ڈائریکٹر اے اے آئی سری نگر اور محکمہ سیاحت کے سینئر افسران نے  پرتپاک اِستقبال کیا۔اِس قدم کا خیرمقدم کرتے ہوئے ناظم سیاحت کشمیر نے کہا کہ اور بڑے شہروں سے براہ راست پروازوں سے بھی وادی کے سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا۔اُنہو ںنے کہاکہ ہم ایک طویل عرصے سے براہ راست اور شام کی پروازوں کو شروع کرنے کی کوشش میں تھے جو اَب عملی شکل اختیار کرچکا ہے۔ بہت سارے مسافر بالخصوص بزنس کلاس جو وقت کی بچت کے لئے شام کی پروازوں کے ذریعے اڑان بھرتے ہیں۔ ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ یہ پروازیں کشمیر میں سیاحوں کی آمد میں مزید اضافہ کریں گی اور جموںوکشمیر کی معیشت کو مزید فروغ ملے گا۔ناظم سیاحت کشمیر نے کہا کہ شام کی پروازوں کے آغاز کے ساتھ ہی سری نگر ہوائی اڈے پر روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 42 پروازیں اڑان بھرتی ہیں۔ اُمید ہے کہ مزید ایئر لائنز بھی اس معاملے پر عمل پیرا ہوں گی کیوں کہ ہمیں آنے والے مہینوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں آنے کی توقع ہے۔ہم ملک کے متعدد شہروں میں اپنی مارکیٹنگ مہمات کے ذریعے سیاحوںمیں کشمیر کی متنوع سیاحت کی مصنوعات کو فروغ دے رہے ہیں۔ ہمیں ایک اچھا ردعمل ملا ہے اور سیاح اچھی خاصی تعداد میں آرہے ہیں۔