راجوری //باباغلام شاہ بادشاہ زیارت شاہدرہ شریف کی طرف جارہی عقیدت مندوں کی ایک بس حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں15 افرادزخمی ہوئے ۔یہ حادثہ جموں پونچھ شاہراہ پر لمیڑی کے مقام پر پیش آیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق کینٹرگاڑی زیر نمبرریاسی سے راجوری آرہی تھی جس میں سوار افراد کو باباغلام شاہ بادشاہ زیارت شاہدرہ شریف جاناتھاتاہم یہ گاڑی لمیڑی کے نزدیک حادثے کاشکار ہوگئی جس کی وجہ سے 15 افراد زخمی ہوئے ۔تما م زخمیوں کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال سندر بنی منتقل کیاگیا جہاں سے تین کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال بھیج دیاگیاجبکہ دیگران کا علاج سندر بنی میں ہی کیاجارہاہے ۔ زخمیوںکی شناخت اومیش سنگھ ولد جگدیو سنگھ ، رادھا دیوی زوجہ سریش سنگھ ،رچنا دیوی زوجہ شیوتان سنگھ،دیہان دیوی زوجہ دھنی رام، گیاتری دیوی زوجہ جگدیو سنگھ،کملیش دیوی زوجہ وجے سنگھ، آرتی دیوی زوجہ کرشن سنگھ، پرکاشو دیوی زوجہ پیارا سنگھ، رینو دیوی زوجہ کنچن سنگھ ،رام پیاری زوجہ رگھوناتھ سنگھ، پائل دیوی دختر جگدیو سنگھ، ردراپرتاب سنگھ ولد شپتان سنگھ ،ریکھا دیوی دختر دھرم سنگھ و سپنا دیوی دختر گووند سنگھ اورشکتی دیوی دختر گووند سنگھ ساکنان ریاسی کے طور پر ہوئی ہے ۔