دمشق// شام کے مشرقی صوبہ در الزور میں آئل فیلڈ میں کام کرنے والے کارکنوں کی بس پر حملہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں کم ازکم 10 کارکن ہلاک اورچند دیگر زخمی ہوئے ہیں۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ذمہ دار کون ہے جب کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان کو کام سے واپس لے جایا جا رہا تھا۔تیل کی دولت سے مالا مال شام کے اس صوبے میں ایسی کارروائیوں میں باقاعدگی سے سرگرم داعش گروپ نے اس کارروائی کا دعویٰ کیاہے۔شام میں کام کرنے والی تنظیم آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ درالزور کے علاقے میں بس حملے میں دھماکہ خیز ڈیوائس استعمال کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ یہ سانحہ دیر ایزور کے اس علاقے میں پیش آیا ہے۔