یو این آئی
بغداد// عراق میں ایک شادی ہال میں آتش بازی کے دوران لگنے والی آگ میں جھلس کر زخمی ہونے والے دلہن کے والد بھی چل بسے اس طرح افسوسناک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 119 تک جاپہنچی۔ میڈیا کے مطابق شادی ہال میں آتشزدگی میں دلہن کی والدہ اور بھائی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ والد شدید زخمی تھے جنھوں کل اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔28 ستمبر کو ہونے والی شادی کی تقریب اس وقت قیامت صغریٰ مچ گئی جب فوٹو شوٹ کے دوران چھوڑے کے ا?گ کے گولوں سے پنڈال میں ا?گ بھڑک اْٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہال کو لپیٹ میں لے لیا۔یہ سب اتنا اچانک ہوا کہ کسی کو ہال سے باہر نکلنے کا راستہ نہ ملا۔ بھگدڑ اور افراتفری کے باعث دروازے بند ہوگئے۔ کسی قسم کی امداد ملنے سے قبل ہی درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔تقریب میں ایک ہزار سے زائد مہمان شریک تھے۔ ہال میں دھوئیں بھر جانے کی وجہ سے زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ادھرچین کی جوہری آبدوز کھلے سمندر میں اپنے ہی جال میں پھنس کر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک ہوگئے جن میں کپتان اور نیوی کے 21 افسران بھی شامل ہیں۔