عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے)نے اتوار کو اعلان کیا کہ مشترکہ یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ سی یو ای ٹی-یو جی کے لیے درخواست کی آخری تاریخ مزید 5 اپریل تک بڑھا دی گئی ہے۔ پہلی ڈیڈ لائن 26 مارچ تھی جسے ابتدائی طور پر بڑھا کر 31 مارچ کر دیا گیا تھا۔”سی یو ای ٹی-یو جی – 2024 کے لیے آن لائن درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کو امیدواروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست کی بنیاد پر 5 اپریل 2024 کو رات 9:50 تک بڑھا دیا گیا ہے” ۔انہوں نے مزید کہا کہ امیدوار شناخت کی سہولت کے لیے اسکول کی شناخت یا تصویر کے ساتھ کوئی بھی سرکاری شناخت بھی استعمال کر سکتے ہیں۔یہ امتحان 15 سے 31 مئی تک منعقد ہونا ہے۔معیاری ٹیسٹ کو 2022 میں ملک بھر میں مرکزی، ریاستی، ڈیمڈ اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں داخلہ کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔