سی ڈی پی او منجا کوٹ نے چارج سنبھالا

منجا کوٹ //منجا کوٹ میں انتظامیہ کی جانب سے تعینات سی ڈی پی او نے اپنا چارج سنبھال لیا ۔انتظامیہ کی جانب سے اسرار احمد بخاری کو چائلڈ ڈیو لپمنٹ پروجیکٹ آفیسر منجاکوٹ تعینات کیا گیا ہے ۔منجا کوٹ آمد پر مقامی معززین نے آفیسر موصوف کا والہانہ استقبال کیا ۔اس سے قبل منجاکوٹ میں تعینات سی ڈی پی او نجمہ بخاری کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔آفیسر موصوف نے مقامی معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یقین دلایا کہ ان عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا جائے گا ۔اس کے بعد انہوں نے ملازمین کیخلاف تعارفی اجلاس بھی منعقد کیا اور ان کو ایماندری و محنت کیساتھ کام کرنے کا حکم بھی جاری کیا ۔