مینڈھر //سی ڈی پی او مینڈھر کی جانب سے دفتر میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کونسل رکن واجد بشیر خان بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔پروگرام میں پنچایتی اراکین کیساتھ ساتھ معززین و آنگن واڑی ورکروں نے بھی شرکت کی ۔پروگرام کے دوران آنگن واڑی ورکروں کو سنٹروں کیلئے وردیاں اور فرنیچر بھی تقسیم کیا گیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے انجینئر واجدبشیر خان نے کہاکہ آنگن واڑی ورکروں کو چاہئے کہ وہ سنٹروں میں بچو ں کو معیاری اور جدید تعلیم دیں تاکہ ان چھوٹے بچوں کا مستقبل روشن ہوسکے ۔سی ڈی پی او نے تمام معززین بالخصوص ضلع ترقیاتی کونسل ممبر کا بھی شکریہ ادا کیا ۔