عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کارپٹ ایکسپورٹ پرموشن کونسل (CEPC)کے انتخابات کے نتائج کا اعلان اوکھلا، نئی دہلی میں، ممبر برآمد کنندگان اور انتظامیہ کی کمیٹی کے اراکین کی موجودگی میں کیا گیا۔ اسلم محبوب، کلدیپ راج واتل، بود راج ملہوترا، دیپک کھنہ، حسین جعفر حسینی، امتیاز احمد، مہاویر پرتاپ یاس شرما، ، مہا جن شرما، دیپک کھنہ، واصف انصاری، پیوش کمار بارنوال، روہت گپتا، شوکت خان، شیخ عاشق احمد، سنجے کمار گپتا، الیکشن کمیٹی کے ممبران اونکار ناتھ مشرا اور امیش کمار گپتا بھی موجود تھے۔ ریٹرننگ افسر ڈاکٹر سمیتا ناگرکوٹی نے وزارت کی طرف سے مقرر کردہ مبصر ڈاکٹر سکھبیر سنگھ بدھل کے ساتھ جانچ پڑتال کرنے والے کی موجودگی میں نتائج کے اعلان کی نگرانی کی۔