عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرینگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ (SSCL)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فضل الحسیب نے شہر کے معروف اور مصروف تجارتی مرکز گونی کھن بازارکا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہری سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے دکانداروں، تاجروں اور مقامی اسٹیک ہولڈرز سے براہِ راست ملاقات کی اور مارکیٹ میں روزمرہ درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر خاص طور پر صفائی، نکاسی آب کے نظام اور عوامی سہولیات سے متعلق شکایات سامنے آئیں۔ سی ای او نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ:نکاسی آب کے نظام میں موجود رکاوٹیں فوری طور پر دور کی جائیںمارکیٹ اور اطراف میں نکاسی آب کے نظام کی باقاعدہ دیکھ بھال یقینی بنائی جائیتاجروں، خریداروں اور راہگیروں کو کسی بھی قسم کی دشواری سے بچایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہری سہولیات کی بہتری میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ بجلی کے نظام سے متعلق معاملہدورے کے دوران مارکیٹ میں فیڈر پول کو مین پاور کیبلنگ سے جوڑنے کے مجوزہ منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔