سرینگر/یو این ایس/ضلع اننت ناگ میںسی آر پی ایف کے ایک جوان نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔سرکاری ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت کانسٹیبل اجیت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو 96 بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ تھے۔ وہ بطور ڈرائیور تعینات تھے اور ڈی کمپنی، 96 بٹالین کے ساتھ خدمات انجام دے رہے تھے۔حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی علی الصبح بجبہاڑہ کے سی آئی سی او پی علاقے میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جوان نے اپنی سرکاری رائفل سے خود کو گولی ماری۔واقعے کے فوراً بعد پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔