سیکریٹری سپورٹس کونسل نے انڈور سپورٹس کمپلیکس جموں کا دورہ کیا

سرینگر//جے اینڈ کے سٹیٹ سپورٹس کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر نسیم جاوید چوہدری نیجموں میں انڈور سپورٹس کمپلیکس اور ایم اے سٹیڈیم کا دورہ کر کے وہاں پر جاری تعمیری سرگرمیوں کا جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر سیکرٹری نے انڈور سپورٹس کمپلیکس میں کوچز اور عملے سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کمپلیکس پر جاری ترقیاتی کاموں میں سرعت لاکر انہیں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ڈاکٹر نسیم جاوید نے کہا کہ سٹیڈیم نوجوانوں کو کھیل کود سے متعلق تربیت دینے میں اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔