عظمیٰ نیوزسروس
گاندربل// سینٹرل یونیورسٹی کشمیر نے ایم پی ایڈ چوتھے سمسٹر میں اپنے طالب علم ملک اشتیاق احمد کی شاندار کامیابی کا اعلان کیا۔ ملک نے باوقار 36 ویں قومی یوگاسنا چیمپیئن شپ 2024-25 میں پہلی پوزیشن اور آرٹسٹک یوگاسن میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔چیمپیئن شپ میں ہندوستان بھر کی 15 ریاستوں سے 600 سے زیادہ شرکاء کی شرکت دیکھنے میں آئی، جس نے مقابلے کی اعلیٰ سطح کو اجاگر کیا۔ اس تقریب کا اہتمام سکتی سنگھا ویاماگر اور سنکلپ فاؤنڈیشن مدنا پور، مغربی بنگال نے سارہ بنگلہ یوگا اینڈ اسپورٹس ایسوسی ایشن اور آل انڈیا یوگا کلچر فیڈریشن کے اشتراک سے کیا تھا۔وائس چانسلر، پروفیسر اے رویندر ناتھ نے ملک کو مبارکباد پیش کی اور طلبہ کو قومی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔