نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے سیری علاقہ میں فوج کی جانب سے ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران علاقہ کے لوگوں کو طبی سہولیا ت فراہم کی گئیں ۔فوج نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مقامی لوگوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول سیری میں ایک میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ فوج کی 33آر آر بٹالین کی جانب سے منعقدہ کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹروں نے مکینوں کا طبی معائینہ کرنے کیساتھ ساتھ ان کو کووڈ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی اور مفت ادویات بھی فراہم کی ۔انہوں نے بتایا کہ کیمپ کے دوران 650افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں ۔