نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے سرحدی گاﺅں منگریٹ میں جارہی رابطہ سڑک کی انتہائی خراب حالت کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقہ میں جانے والی 7کلو میٹر رابطہ سڑک اس وقت کھڈوں میں تبدیل ہوئی ہے لیکن متعلقہ محکمہ او ر مقامی انتظامیہ اس رابطہ سڑک کی مرمت میں کوئی دلچسپی ہی نہیں لے رہے ہیں ۔غور طلب ہے کہ رابطہ سڑک کی مدد سے سرحدی علاقوں میں آباد وسیع آبادی کو فائدہ پہنچتا ہے لیکن اس کی خراب حالت کی وجہ سے مسافروں کےساتھ ساتھ ٹرانسپورٹر بھی پریشان ہیں ۔مکینوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے انتہائی غیر معیاری تار کول بچھائے جانے کی وجہ سے کچھ ہی عرصہ میں سڑک کھڈوں میں تبدیل ہو گئی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ رابط سڑک کی مرمت کےلئے عملی اقدامات اٹھائے جاسکیں ۔