رام بن //سب ڈویژن رام سو کے ہیوگن میں مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ ورکران کی نیشنل پنتھرز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر نیشنل پنتھر ز پارٹی کے ریاستی جنرنل سیکریٹری سیوا سنگھ بالی نے شامل ہوئے ورکران کوہار پہنا کر شمولیت اختیار کروائی ۔ اس سلسلے میں سیواسنگھ بالی نے عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ نئے کارکنان آج سے پہلے مختلف سیاسی پارٹیوں سے وابستہ رہے لیکن انہیں کسی نے کچھ نہیں دیا بلکہ انہیں بیوقوف ہی بنایاگیا۔انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے دیگرجماعتوں سے کنارہ کشی کرکے عوام کی نمائندہ جماعت نیشنل پنتھرس پارٹی کا دامن تھاما ۔ سیوا سنگھ بالی نے کہاکہ پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کی آوازبلندکی ہے۔اس موقعہ پر نیشنل پنتھرز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنان نے پارٹی کومضبوط کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران پنتھرز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے افرادمیں روف احمد سوہل ، نصیر احمد ،ارشاد احمد ، کبیر حسین ، امتیاز احمد بلا ل ، فاروق احمد ، عبدالوحید ، منیر احمد اور نذیر احمدوغیرہ شامل ہیں۔