ٹنگمرگ/مشتاق الحسن/نگمرگ میں اے ٹی وی ایسوسی ایشن کے ڈرائیوروں نے کل اسوقت انسانیت اور کشمیریت کا ثبوت دیا جب انھوں نے سورت گجرات کے ایک سیاح کی جان اسوقت بچائی جب ہرش باوسر نامی سیاح کو اچانک دل کا دورہ پڑا جسے فوری طور اے ٹی وی ایسوسی ایشن کے ڈرائیوروں ٹنگمرگ اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کرکے سیاح کو بہتر علاج معالجہ کی خاطر صورہ انسچوٹ منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ڈرائیوروں نے سیاح کو بروقت اسپتال پہنچا کر اس کی جان بچائی۔ ہرش باوسر نامی سیاح اپنی فیملی کے ساتھ گلمرگ جارہا تھا جب اس سے ٹنگمرگ میں ہارٹ اٹیک آیا ۔