عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پہلگام کی طرف سفر کے دوران مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے 26 سالہ سیاح کی موت واقع ہوئی ۔ایک نجی ٹورسٹ گاڑی، جوسری نگر سے پہلگام کے لیے جا رہی تھی جب وہ عشمقام کے مقام پر رک گئی، جب مسافروں میں سے ایک اچانک بے ہوش ہو گیا۔سیاح کی شناخت ساحل ولد جئے بھگوان کے طور پر ہوئی ہے جو ہریانہ کا رہنے والا ہے۔ اسے فوری طور پر سیر ہمدان ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔شبہ ہے کہ موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے، جبکہ مزید طبی قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ادھر سونہ مرگ میں بائی پاس روڈ سونمرگ پر اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی i10 JK01N/5556 سڑک سے پھسل کر نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سم عارف احمد اور2افراددانش احمد شیخ ساکن گنڈاور یاسر احمد خان ساکن سربل سونمرگ زخمی ہوئے