سیاحت جموں کشمیرکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی:آرکے چھبر

 جے کے بنک کے ایگزیکٹیوصدرکاہوٹل ایسوسی ایشن کٹرہ کے ساتھ تبادلہ خیال
جموں//ایگزیکٹیو صدرجموں وکشمیربنک آرکے چھبرنے ہوٹل اینڈریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کٹرہ کے عہدیداران بشمول صدرراکیش وزیر،سابق ایم ایل اے بلدیوراج شرما، سابق میونسپل کمیٹی صدر آشومگوترہ،نائب صدروزونل ہیڈ ادہم پوررینج جے اینڈکے بنک سدھیرگپتاکلسٹرہیڈراجیش دوبے اوربرانچ ہیڈ ضلع ادہم پورزون کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔آرکے چھبرنے کہاکہ سیاحت جموں وکشمیرکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جس کوفروغ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں سیاحتی صلاحیتوں میں کوئی کمی نہیں ہے۔چھبرنے کہاکہ کٹرہ کوسب سے کم نان پرفارمنگ ایسٹنگ اورانٹرپرینرہیں ۔راکیش وزیرنے کہاکہ ہوٹل انڈسٹری،کٹرہ اورجے اینڈکے بنک آپس میں اشتراک کرکے سیاحت کوفروغ دینے کیلئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے چیئرمین اورسی ای اورجے اینڈکے بنک پرویزاحمدکابڑی مانگوں کوپوراکرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔