سیاحتی مقام سونہ مرگ میں غیر مقامی سیاح حرکت قلب بند ہونے سے فوت

سری نگر// وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں ایک غیر مقامی سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سونہ مرگ میں جمعہ کے روز مہاراشٹرہ سے تعلق رکھنے والے ایک 50 سالہ سیاح کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت آکاش وجے شرما ساکن سروج نگر مہاراشٹرہ کے بطور ہوئی ہے۔