سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ طلب کر کے لاک ڈاون کے دوران جموںوکشمیر میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ پرنسپل سیکریٹری سکولی تعلیم ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے جانکاری دی کہ سکولوں میںلاک ڈائون کی وجہ سے معمول کی سرگرمیاں معطل ہیں تاہم طالب علموں کو ٹیلی کلاس کے ذریعے تعلیم فراہم کی جارہی ہے اور یہ ٹیلی کلاسز دور درشن ، ریڈیو اور جے اینڈ کے نالج نیٹ ورک کے ذریعے ان تک پہنچائی جارہی ہیں ۔’آئوپڑھیں ‘مہم کے تحت سکولی تعلیم محکمہ نے اپنی ویب سائٹ www.dsek.nic.in پر ویڈیو کلاسز دستیاب رکھی ہیں ۔لیفٹیننٹ گورنر نے طالب علموں کو سکولی کتابیں فراہم کرنے پر بھی افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں سکولوں میں ٹیلی ویژن سیٹ لگائے جانے چاہئیں تاکہ ان علاقوں کے طالب علم بھی ٹیلی کلاسز سے استفادہ کرسکیں۔
سیکریٹری سکولی تعلیم نے کہاکہ محکمہ نے مڈ ڈے میل سکیم جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے اور 823150 طالب علموں کو سوکھا راشن فراہم کیا جارہا ہے جبکہ اہل بچوں کے کھاتوں میں کھانا پکانے کے لئے درکار رقم براہ راست منتقل کی جاتی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ مڈڈے میل سکیم کے تحت 22214 سکولوں میں سے 22205 سکولوں کو اس دائرے میں لایاگیا ہے جبکہ 924036بچوں میں سے اب تک 882782 بچوںکو راشن فراہم کیا جاچکا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ 5226.18 لاکھ روپے اب تک فراہم کئے جاچکے ہیں تاکہ شیڈول کاسٹ ، شیڈول ٹرائب اور غریب کنبوں سے تعلق رکھنے والے 870864 بچوں کو دو دو سکول وردیاں فراہم کرائی جاسکیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کی لیبارٹری سروے پر زور دیتے ہوئے لیبارٹریوں کا درجہ بڑھانے کی ہدایت دی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے سکولی عمارتوں کی سیفٹی آڈِٹ کے احکامات بھی دئیے ۔اُنہوں نے سکولی تعلیم محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مختلف سکولوں کے تحت تعمیر کئے گئے بیت الخلاء کار گر ہیں۔
انہوں نے سو فیصد سکولوں میں بیت الخلاء کی سہولیات قائم کرنے کی ہدایت دی۔ایل جی نے سکولوںمیں بچوں کی حاضری کو باقاعدہ بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔میٹنگ کے دوران ایل جی نے کہا کہ 31؍ مئی 2020ء تک سکولوںکو دوبارہ کھولنا ممکن نہیں ہوگا لہٰذا اس دوران محکمہ کو سکولی عمارتوں کا تجدیدی کام دردست لینا چاہئے ۔ اُنہوں نے زو ر دے کر کہا کہ کچھ سکولوں اور کالجوں کو کھولنے سے پہلے ان سبھی عمارتوں کو سینٹائز کیا جانا چاہیے ۔اس موقعہ پر چیف سیکریٹری نے سکولی تعلیم محکمہ کو محکمہ جاتی ترقی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوںنے کہا کہ کشمیر صوبے کے 64,411 انڈر گریجویٹ طلباء اور جموںصوبے کے 52,549 طالب علموںکی ای ۔ کلاسز کے لئے رجسٹریشن کی گئی ہے اور اب تک کشمیر کے طالب علموںکے لئے 12016 اور جموںکے طالب علموں کے لئے18139 گوگل لیسن دئیے گئے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے شیڈ ول کاسٹ ، شیڈ ول ٹرائب اور پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے انڈر گریجویٹ طالب علموں کے لئے کمپیوٹر ٹیبل مہیا کرانے کی ہدایت دی تاکہ وہ ای۔ لرننگ تک رسائی حاصل کرسکے۔