راچڈیل //سکاٹ لینڈ کے جزیروں سے انگلینڈ کے جنوبی ساحل تک شدید ترین برف باری نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا۔برطانیہ بھر میں مزید برفانی طوفان اور بارشوں کی پیشگوئی نے تقریبا 2سو کے قریب علاقوں کو خطرے سے دوچار کر دیا 3فٹ 4انچ تک برفباری اور بارشوں کی وارننگ جاری ہونے کے بعد ہنگامی طو رپر حالات سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شرو ع کر دی گئی ہیں شدید برفباری کے باعث ہزاروں برطانوی شہریوں کو دوران سفر اور دیگر مقامات پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اگلے پانچ یوم تک سڑکیں اور ریلوے نظام شدید برفباری کے باعث سخت متاثر ہونے کا خدشہ ہے شمالی انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے بیشتر حصوں میں برفباری کی انتباہ کی جا رہی ہے دور دراز کے دیہاتوں میں رہنے والیلوگ موسم کی زیادہ خرابی کی صورت میں بجلی کے نظام سے بھی محروم ہو سکتے ہیں اس امر کی بھی وارننگ جاری کی ہے کہ درجہ حرارت پورے برطانیہ میں تیزی سے گرنیوالا ہے جس کے نتیجے میں شدید سردی کی لہر جنم لے گی بارشوں کی صورت میں دو سو کے قریب علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ماحولیاتی ایجنسی کی طر ف سے 154مقامات پر سیلاب اور 44پر برفباری اور بارشوں کیلئے الرٹ جاری کیا گیا ہے برک شائر اور آکسفورڈشائر میں دریائے ٹیمس اور گلیسٹر شائر اور وورسٹر شائر میں دریائے سیون کے قریب رہائشیوں میں الرٹ کے بعد تشویش پائی جاتی ہے۔ اس ہفتے کے بیشتر حصے میں اسکینڈینیویا سے آنے والی سرد ہوا شمالی علاقوں میں رہے گی ، جبکہ گرم اور مرطوب ہوا بحر اوقیانوس سے لے کر جنوب مغرب تک جا رہی ہے جہاں ہوائوں کے تصادم کی صورت میں بارشیں جنم لے سکتی ہیں۔ برطانیہ کو پانچ دن مسلسل برفباری اور بارشوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اسکاٹ لینڈ اور شمالی انگلینڈ کے بیشتر حصوں کا احاطہ کیا گیا ہے جہاں لاری ڈرائیورو ں کو مشکلات کا سامنا اور بجلی کا نظام متاثر ہو سکتا ہے