جموں //سکاسٹ یونیورسٹی جموںکاشعبہ ویٹر نری آر ایس پورہ رواں ماہ کی 31تاریخ سے 5روزہ سالانہ ’ویٹ فسٹ ‘کا اہتمام کر رہا ہے۔وائس چانسلر سکاسٹ یونیورسٹی جموں کی ہدایات پر منعقدہو نے والے اس پروگرام کو ڈین FVScآر ایس پورہ کی چیر مین شپ میں منعقد کیا جائے گا ۔جبکہ اس پروگرام کے دورا ن ثقافتی و تمدنی سرگرمیوں کے علا وہ کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔تاہم ان سرگرمیوں کے علا وہ مذکورہ پروگرام کے دوران آئندہ 4نومبر کو ’ڈاگ شو ‘مقابلے کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔جس میں جموں اور آر ایس پورہ کے پالتو کتوں کے مالکان بھی شرکت کرئینگے ۔تاہم ان مقابلوں کے دوران مالکان کو اعزاز سے بھی نوزا جائے گا ۔جبکہ بی ایس ایف ،سی آر پی ایف اور پولیس و کرائم پرانچ کے تربیت یافتہ کتے اپنا اپنا کرتب بھی دیکھائیں گئے ۔