سید اعجاز
ترال//ترال گوجر بستی بھگمڈ کارملہ سے تعلق رکھنے والے علاقے لوگوں نے ہر گام بٹ نور کے مقام پر جمع ہو کرپی ایم جی ایس وائی کے تحت منظور رابط سڑک کا کام شروع نہ کرنے کے خلاف ایک خاموش احتجاج کیا ۔احتجاج میں شامل مرد خواتین اور بچوں نے بتایا ان کی بستی ترال کی واحد بستی ہے جہاں 3سو سے زیادہ نفوس پر مشتمل آبادی رہائش پزیر ہے تاہم PMGSYکے تحت سال رواںمیں ہر گام سے بھگمڈ تک تقریباً4کلو میٹر رابط سڑک کو تعمیر کرنے کو منظوری مل گئی ہے جس کے بعد مقامی لوگوں نے خوشی کا ظہار کیا ہے ۔انہوں نے بتایا حال میں ممبر اسمبلی محکمہ کے ملازمین اورٹھیکہ دار نے یہاں مشینری لائی تاکہ کاکام کا فتتاح ہو سکے تاہم بعد میں کسی زمیندار کا بڑا ررقبہ سڑک کے تحت آتا تھا جس کے اعتراض پر کام شروع نہیں کیا گیا ہے ۔اس دوران لوگوں نے بتایا بدھ کے روز ان کی بستی کے مقامی مسجد میں اعلان بھی کیا گیا ہے کہ جمعرات کے روز سڑک کا کام شروع ہوگا اور لوگوں کو یہاںموجود رہنے کے لئے کہا گیا ہے ۔احتجاج میں شامل لوگوں نے بتایاخوشی کے مارے یہاں لوگ ،مرد ،خواتین اور بچے صبح سویرے پہنچے تاہم ایک بجے تک نہ ہی محکمہ اور ناہی ٹھیکہ دار آیا اور لوگوں نے مایوس ہو کر احتجاج کیا ۔لوگ سوال کر رہے ہیں جو سڑکیں ان کی سڑک کے ساتھ منظور ہوئے ان پر کام جاری ہے لیکن انہیں نا معلوم وجوہات کی بنا ء پر نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے جموںو کشمیر کے وزیر اعلیٰ،ایل جی اور مرکزی حکومت سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔