مینڈھر //مینڈھر کے کوٹاں اور کانڈی کی عوام نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کوٹاں کانڈی تا بھمبر گلی 8کلو میٹر سڑک پر محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے غیر معیاری تار کول بچھائی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ایک بڑی آبادی کو سہولیات فراہم کرنے والی سڑک پر غیر سنجیدگی کیساتھ کام کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے سڑک پر حالیہ دنوں سے تار کول بچھانے کا عمل شروع کیا گیا لیکن اس دوران انتہائی غیر معیاری کام کیا جارہا ہے ۔انہوں نے حدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بچھائی جارہا تار کول کچھ ہی دنوں میں اکھڑ جائے گا ۔مکینوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے کام کا جائزہ لیا جائے تاکہ عوام کو معیاری سہولیات دستیاب ہو سکیں ۔سماجی کارکن توصیف بھٹی اور مقامی سرپنچ نیاز خان نے بتایا کہ محکمہ کا کام معیاری نہیں ہے لہٰذا انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اس کی جانچ کر کے کارروائی عمل میں لائے ۔متعلقہ محکمہ کے ایگز یکٹو انجینئر نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے معیاری کام کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ موسم کی مناسبت سے تھنڈا تار کول بچھایا جارہا ہے جبکہ کچھ ہی دنوں میں دھوپ لگنے کے بعد تار کول معیاری ہوجائے گی ۔انہوں نے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ۔