عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر// کشمیر ڈویژن میں TSO/HMO کے مجموعی منظر نامے کا جائزہ لینے کے لئے ڈائریکٹر لا انفورسمنٹ بلبیر سنگھ نے کل متعلقہ کمپنیوں کے سربراہوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جو کشمیر ڈویژن میں اپنا کاروبار کر رہے ہیں۔بلبیر سنگھ نے کہا کہ انفورسمنٹ ونگ خطے کی کسان برادری کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اسٹیک ہولڈروں بشمول TSO/HMO کمپنیوں کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ تمام کوششیں بروئے کار لائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ صرف معیاری معلومات بشمول TSO/HMO کسان برادری تک پہنچیں۔ انہوں نے کاشتکاروں اور کسانوں میںسپرے آئل کی ہموار اور بروقت تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے نظام میں شفافیت اور جوابدہی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت کشمیر سرتاج احمد شاہ نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ کسانوں کو آن لائن سروس کی فراہمی کے لیے کوششیں کریں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں کام کرتے ہوئے، متعلقہ افسران کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کیڑے مار ادویات ایکٹ، کھاد کنٹرول آرڈر کی تمام شقوں کو مکمل طور پر لاگو کیا جائے۔