جموں//آل جے اینڈکے ہیڈس آف ڈیپارٹمنٹس سٹینوگرافرس ایسوسی ایشن نے ریاستی گورنر سے کیرئیرترقی بذریعہ کیڈر۔ سیکرٹریٹ سے باہر تمام ڈیپارٹمنٹوں کے سٹینوگرافروں کی ڈی پی سی میٹنگوں کاانعقاد، پرائیویٹ سیکریٹریوں کی اسامیاں تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کے دفاترمیں وجودمیں لانے ،سینئرسکیل سٹینوگرافروں،جونیئرسکیل سٹینوگرافروں کی اسامیاں وجودمیں لانے کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں آل جے اینڈکے ہیڈس آف ڈیپارٹمنٹس سٹینوگرافرس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمدلطیف قریشی نے کہاکہ حکومت ایچ اوڈی سٹینوگرافروں کے جائزمطالبات کوسابقہ مخلوط حکومت نے نظرانداز کیا ۔انہوںنے کہاکہ ایچ اوڈیز کیڈرکی ترقی سیکرٹریٹ کیڈرکے سٹینوگرافرکے طرزپرکی جانی چاہیئے لیکن پی ڈی پی۔بی جے پی حکومت نے ایسانہ کرکے ایچ اوڈی کیڈرسٹینوگرافرس کے ساتھ ناانصافی کی۔انہوں نے کہاکہ وقت پرترقی ، انڈکشن نہ ہونے سے ان ملازمین کے حوصلے پست ہوتے ہیں جوتندہی سے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ کلریکل کیڈرکی طرزپرسٹینوگرافروں کی تنخواہوں سے تفاوت دورکرنے میں بھی سابقہ حکومت نے سوتیلی ماں جیساسلوک کیا۔لطیف قریشی نے ریاستی گورنرسے اپیل کی ہے کہ ایچ اوڈی اسٹینوگرافروں کے مطالبات کوپوراکیاجائے۔