جموں //ملک بھر میں چلائے جارہے گرام سوراج ابھیان کے خصوصی پروگرام کے تحت محکمہ دیہی ترق و پنچایتی راج نے 18اپریل کا دن سوﺅچھتا دیوس کے طور پر منایا جس دوران ریاست بھر میں جگہ جگہ ریلیاں اور بیداری پروگرام منعقد ہوئے ۔ اس سلسلے میں ایک پروگرام جموں میں بھی منعقد ہواجس کے دوران محکمہ کی سیکریٹری شیتل نندا( آئی اے ایس )نے ستواری چوک جموںسے اودھمپور کیلئے ’سوﺅچھتا رتھ ‘کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔اس یاترا کا مقصد لوگوں کو صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری فراہم کرناتھا ۔ واضح رہے کہ گرام سوراج ابھیان (گاﺅں کی سطح پر خود حکمرانی کی مہم ) 14اپریل سے شروع ہوئی جو 05کئی تک جاری رہے گی ۔یاترا کو ہر ی جھنڈی دکھانے کے وقت ڈائریکٹر رورل سینیٹینش نذیر احمد شیخ ، سٹیٹ نیوٹریشن افسر /انچارج آئی ای سی /میڈیا سیل طفیل احمد راٹھور،ڈی پی او جموں ، بی ڈی او ستواری اور محکمہ کے دیگر افسران بھی موجو د تھے ۔لوگوںسے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے مس شیتل نندا نے کہاکہ ریاست بھر میں ایسی ریلیاں منعقد کرکے صفائی ستھرائی کے پیغام کو عام کیاجائے اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ کوئی بھی گھر بیت الخلاءکے بغیرنہ رہے ۔انہوںنے کہاکہ محکمہ کی طرف ہر ایک ضلع کو اوپن ڈیفیکیشن فری قرار دینے کیلئے تیزی سے کام کیاجارہاہے ۔انہوںنے بتایاکہ سال 2017-18کے دوران محکمہ کی طرف سے 4لاکھ 38ہزار انفرادی بیت الخلاءتعمیر کئے گئے ہیں جبکہ 1139کمیونٹی بیت الخلاﺅں کی تعمیر بھی عمل میںلائی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مقررہ اہداف کے حصول کیلئے سرعت سے کام کیاجارہاہے ۔